مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی، روسی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرانا چاہتے تھے۔ سی آئی ا ے نے اپنی خفیہ تحقیقات کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے حکام کے ای میل اکاﺅنٹس ہیک ہونے کو صدارتی مہم پر اثرانداز ہونے کے لیے روس پر الزام لگادیا اور یہ رپورٹ گزشتہ ہفتے سینٹ میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق معروف شخصیات نے روسی حکام کیساتھ رابطہ کیا جنہوں نے ہیک کی گئی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی اور ہیلری کلنٹن کی مہم کے چیئرمین جوہن پوڈسٹا کی ہزاروں ای میل وکی لیکس کو فراہم کیں۔ سی آئی اے کے اس دعوے کے ساتھ ہی صدر اوباما نے صدارتی الیکشن کے دوران ملک میں ہونیوالے سائبر حملوں کی بھی تحقیقات کا حکم دیدیا۔
امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی، روسی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرانا چاہتے تھے۔
News ID 1868898
آپ کا تبصرہ